حضور کی چادر



مُلاءةُ الرَّسول (حضور کی چادر)

سوال : حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی غربت اور فقر کے متعلق ایک مشہور روایت ہے کہ : حضور ایک صحابی کے ساتھ ان کے گھر آئے تو پردہ کے لئے ان کے پاس کپڑا نہیں تھا ،  تو حضور نے اپنی چادر اندر بھیجی ... الخ  
اس روایت کی تحقیق اور عربی عبارت ارسال فرمادیں .

الجواب : یہ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کا واقعہ ہے ، واقعہ طویل ہے ۔ اس میں سے مطلوبہ عبارت یہ ہے :

قَالَ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، عَن عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قال :خَرَجْتُ يَوْمًا فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللهِ، عَلَيْهِ السَّلَامُ ، فَقَالَ لِي: " يَا عِمْرَانُ إنَّ فَاطِمَةَ مَرِيضَةٌ فَهَلْ لَكَ أَنْ تَعُودَهَا " قَالَ: قُلْتُ: فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي وَأَيُّ شَرَفٍ أَشْرَفُ مِنْ هَذَا قَالَ: " انْطَلِقْ " فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللهِ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَانْطَلَقْتُ مَعَهُ حَتَّى أَتَى الْبَابَ فَقَالَ: " السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أأَدْخُلُ؟ " فَقَالَتْ: وَعَلَيْكُمُ ادْخُلْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنَا وَمَنْ مَعِي؟ " قَالَتَ: وَمَنْ مَعَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «مَعِي عِمْرَانُ بْنُ الْحُصَيْنِ الْخُزَاعِيُّ» قَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا عَلَيَّ إلَّا هَذِهِ الْعَبَاءَةُ قَالَ: وَمَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُلَاءَةٌ خَلِقَةٌ فَرَمَى بِهَا إلَيْهَا فَقَالَ لَهَا: " شُدِّيهَا عَلَى رَأْسِكِ " فَفَعَلَتْ , ثُمَّ قَالَتِ: ادْخُلْ فَدَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدَخَلْتُ مَعَهُ ... الحديث


انظر : شرح مشكل الآثار 1/141، الشريعة للآجري 5/2117 ، إحياء علوم الدين 4/197، فضائل فاطمة لابن شاهين 1/26 .

سند ضعیف ہے ، مبارک بن فضالہ مدلس ہے ۔ اور حسن بصری کی روایت میں ارسال  وانقطاع ہے ۔

سطرہ العبد العاجز : محمد طلحہ بلال احمد منیار
11/1/2018

Comments

Popular posts from this blog

جنت میں جانے والے جانور

اللہ تعالی کی رضا اور ناراضگی کی نشانیاں

جزی اللہ محمدا عنا ما ھو اھلہ کی فضیلت