Posts

Showing posts with the label جزا وسزا

اللہ تعالی کی رضا اور ناراضگی کی نشانیاں

  سوال : حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ایک دفعہ اللہ تعالی سے پوچھا کہ : یا اللہ جب تو   ناراض ہوتا ہے تو تیری کیا نشانی ہوتی ہے ؟ تو اللہ تعالی نے فرمایا کہ : دیکھنا جب بارشیں بے وقت ہوں ، حکومت بے وقوفوں کےپاس ہو، اور پیسہ بخیلوں کے پاس ہو تو جان لینا کہ میں ناراض ہوں، پھر موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام نے پوچھا کہ : جب یا اللہ تو   راضی ہوتا ہے تو اس کی کیا نشانی ہے ؟ اللہ تعالی نے فرمایا : موسیٰ جب بارشیں وقت پر ہوں ، حکومت نیک اور سمجھ دار لوگوں کے ہاتھ میں ہو ، اور پیسہ سخیوں(سخاوت کرنے والے) کے ہاتھ میں ہو تو سمجھ لینا کہ میں راضی ہوں۔ اس روایت کی تحقیق مطلوب ہے ۔ از : مفتی شعیب صاحب الجواب : یہ روایت مختصرا تو حدیث کی کتابوں میں ہے ، اس میں رضا اور ناراضگی کی ایک ہی علامت مذکور ہے ، چنانچہ ابن ابی الدنیا کی کتاب العقوبات ص ۳۷، حلیۃ الاولیاء ۶/۲۹۰ وغیرہ میں ہے : وعن قتادة قال: قال موسى: يا رب! أنت في السماء ونحن في الأرض، فما علامة غضبك من رضاك؟ قال: إذا استعملت عليكم خياركم فهو علامة رضائي ، وإذا استعملت عليكم شراري فهو علامة سخطي عليكم. البت...