Posts

Showing posts from December, 2018

پانی پینے کی ویڈیو کے بارے میں میری رائے

ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے ، جس میں ایک سائنس دان نے پانی پینے کا ایک انوکھا طریقہ لوگوں کو بتاکر ، اس کی نسبت حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کی ہے ، اور اس کو پینے کا مسنون طریقہ بتایا ہے ، بہت سوں نے اس کی تحقیق طلب کی ہے ، تو عرض ہے کہ : اس ویڈیو میں سنت کے حوالے سے موصوف سائنس دان نے مندرجہ ذیل باتیں ذکر کی ہیں : 1- سیدھے ہاتھ سے پینا 2- بیٹھ کر پینا 3- بسم اللہ پڑھنا 4- تین سانس میں پینا 5- برتن میں سانس نہ لینا آخر الذکر سنت پر انہوں نے عرض کیا کہ : حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پینے کے برتن میں سانس لینے سے منع فرمایا ، اس کا معنی ہے کے سانس روک کر پیا جائے ، مگر کیا ہم میں سے کسی نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پانی پینے کے دوران سانس کیسے روکا جاتا ہے ؟ ہم میں سے کوئی سانس نہیں روکتا ، اس لئے بیمار ہیں ۔ پھر کہا : ابھی دیکھیے میں پانی کو کیسے پیتا ہوں ، میں پانی کو تین سانس میں پیوں گا ۔ پھر عملی طریقہ سمجھانے کے لئے انہوں نے گلاس منھ سے لگاکر پینا شروع کیا ، تقریبا 25 سیکنڈ تک سانس روکے ہوئے ایک مقدار پیتے رہے ، یہاں تک کہ سانس چڑھ گیا ، اس پر

کھانے کے بعد انگلیوں کے چاٹنے کا طریقہ

متعدد صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺتین انگلیوں (انگوٹھا، شہادت کی انگلی ،اور درمیانی انگلی )کے ذریعے کھایا کرتے تھے، اور جب تک انہیں چاٹ نہ لیتے تھے اس وقت تک اسے رومال سے صاف نہیں کرتے تھے۔ مسلم[ 2033 ] کی ایک روایت میں ہے :"   أَمَرَ بِلَعْقِ الْأَصَابِعِ وَالصَّحْفَةِ وَقَالَ : إِنَّکُمْ لَا تَدْرُونَ فِي أَيِّهِ الْبَرَکَةُ " یعنی نبی ﷺنے انگلیاں چاٹنے اور پیالہ صاف کرنے کا حکم فرمایا، اور آپ ﷺنے فرمایا :تم نہیں جانتے کہ برکت کس حصے میں ہے۔ انگلیوں کے چاٹنے کی کیفیت کےسلسلہ میں روایات میں دو طرح کے الفاظ وارد ہوئے ہیں : ۱۔ یَلْعَقُ ، اکثر روایات میں ۔ [بخاری 5456 ،مسلم 2032،ابوداود 3848، ترمذی1803] ۲۔ یَمُصُّ ،[مصنف ابن ابی شیبہ 24447، مسند احمد14390]من حدیث جابررضی اللہ عنہ ۔ دونوں وارد الفاظ کی مناسبت سے امام بخاری نے کتاب الاطعمہ میں باب باندھا : بَابُ لَعْقِ الأَصَابِعِ وَمَصِّهَا قَبْلَ أَنْ تُمْسَحَ بِالْمِنْدِيلِ . پہلے لفظ ( یَلْعَقُ ) کا ترجمہ ہے: انگلیوں کا چاٹنا۔یعنی زبان باہر نکال کر انگلیوں پر پھیرنا