Posts

Showing posts with the label ایصال ثواب

ستر ہزار بار کلمہ طیبہ پڑھ کر بخشنا

۷۰   ہزار   بار کلمہ طیبہ پڑھ کر بخشنا صوفیائے کرام اور بزرگوں کے یہاں کلمہ طیبہ(لا الہ الا اللہ) کا ستر ہزار کا نصاب اپنی نجات کے لئے پڑھنے، اور دوسروں کو بخشنے کا معمول رہا ہے ۔ اس نصاب کے متعدد نام کتابوں میں وارد ہیں : قراءة الفِدية ، العَتَا قة الصُّغرى ، العِتق الأصغَر ، العَتاقة الجَلالية ، الألفيَّة ، التَّهليلة ۔ مجھے اس نصاب کے بارے میں یہاں پر تین باتیں عرض کرنی ہیں : (۱) اس کے متعلق وارد روایت کی حیثیت (۲) مجرب ہونے کے واقعات (۳) صوفیہ کا معمول ، اور اس پر عمل کرنے کی گنجائش پہلی بات : اس کے متعلق وارد روایت کی حیثیت اس کے پڑھنے کی فضیلت کے بارے میں جو روایت ذکر کی جاتے ہے ، وہ دو طرح کے الفاظ سے بیان کی جاتی ہے :صرف پڑھنے کی فضیلت پر اکتفا کرتے ہوئے ، یا پڑھنے اور بخشنے دونوں کی فضیلت کے ساتھ ۔ صرف پڑھنے کی فضیلت والی اس طرح   ذکر کی جاتی ہے : " مَنْ قال: لا إله إلاّ الله سبعين ألف مرَّة كانتْ فداءَه من النّار " ترجمہ :جس شخص نے ستر ہزار مرتبہ (لا الہ الا اللہ)پڑھا ، تو وہ اس کے لئے دوزخ سے نجات کا فدیہ ہوگا۔ أو ...