نہار منہ پانی پينے سے متعلق روايات
نہار منہ پانی پينے سے متعلق جوروايت آج کل زبان زد عام ہے اس کی تحقيق مطلوب ہے ، براہ کرم تحقيق عنايت فرمائيں الجواب : کتب حدیث میں نہار منہ پانی پینے کے بارے میں مندرجہ ذیل روایات ہیں : (1) حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا ( مَن شرِب الماءَ على الرِیقِ انتقصَت قُوته ) جس نے نہار مُنہ پانی پیا اس کی طاقت کم ہو گئی ( المعجم الاوسط للطبرانی /حدیث/ 4646 ) ۔ (2) حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک لمبی روایت میں بھی یہ ہی الفاظ ہیں ( من شرب الماء على الريق انتقضت قوته ) جس نے نہار مُنہ پانی پیا اس کی طاقت کم ہوگئی ( المعجم الاوسط للطبرانی /حدیث /6557 ) ۔ (3) حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اُن سے فرمایا ( يا ابن عباس ألا أهدي لك هديةً علَّمني جبريلُ للحفظ ، تكتُب على طاسٍ بزعفران فاتحةَ الكتاب والمعوذتين وسورةَ الاخلاص وسورة يس والواقعة وا...