رجعنا من الجہاد الاصغر الی الجہاد الاکبر
سوال : مشہور ہے کہ غزوۂ تبوک سے واپسی پر حضور صلی اللہﷺ نے فرمایا تھا کہ : (رجعنا من الجہاد الاصغر الی الجہاد الاکبر) کیا یہ صحیح ہے? * الجواب باسم ملہم الصواب * O اولا : سوال میں ذکر کردہ حدیث کےالفاظ، یہ روایت بالمعنی ہے ، اصل الفاظ اس طرح نہیں ہیں ۔ O ثانیا: اس باب میں روایات دو طرح کی ہیں : مرفوعہ ، مقطوعہ: مرفوعہ : یعنی الفاظ کی نسبت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کی گئی مقطوعہ: یعنی مذکورہ الفاظ کسی تابعی کی طرف خود انہیں کے الفاظ مانتے ہوئے نسبت کی گئی ۔ O ثالثا: مرفوعہ روایت کے راوی صرف حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ مذکور ہیں ۔ O رابعا :سوال میں جو الفاظ مذکور ہیں ، وہ مقطوعہ روایت کے قریب ہیں ، بعینہ پھر بھی نہیں ہیں ۔جبکہ مرفوعہ روایت کے الفاظ بالکل الگ ہیں ۔ اس اجمال کی تفصیل یہ ہے: ۞ مرفوعہ روایت ۞ عن جابر قال : قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْمٌ غُزَاةٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قَدِمْتُمْ خَيْرَ مَق...