Posts

Showing posts from 2019

ستر ہزار بار کلمہ طیبہ پڑھ کر بخشنا

۷۰   ہزار   بار کلمہ طیبہ پڑھ کر بخشنا صوفیائے کرام اور بزرگوں کے یہاں کلمہ طیبہ(لا الہ الا اللہ) کا ستر ہزار کا نصاب اپنی نجات کے لئے پڑھنے، اور دوسروں کو بخشنے کا معمول رہا ہے ۔ اس نصاب کے متعدد نام کتابوں میں وارد ہیں : قراءة الفِدية ، العَتَا قة الصُّغرى ، العِتق الأصغَر ، العَتاقة الجَلالية ، الألفيَّة ، التَّهليلة ۔ مجھے اس نصاب کے بارے میں یہاں پر تین باتیں عرض کرنی ہیں : (۱) اس کے متعلق وارد روایت کی حیثیت (۲) مجرب ہونے کے واقعات (۳) صوفیہ کا معمول ، اور اس پر عمل کرنے کی گنجائش پہلی بات : اس کے متعلق وارد روایت کی حیثیت اس کے پڑھنے کی فضیلت کے بارے میں جو روایت ذکر کی جاتے ہے ، وہ دو طرح کے الفاظ سے بیان کی جاتی ہے :صرف پڑھنے کی فضیلت پر اکتفا کرتے ہوئے ، یا پڑھنے اور بخشنے دونوں کی فضیلت کے ساتھ ۔ صرف پڑھنے کی فضیلت والی اس طرح   ذکر کی جاتی ہے : " مَنْ قال: لا إله إلاّ الله سبعين ألف مرَّة كانتْ فداءَه من النّار " ترجمہ :جس شخص نے ستر ہزار مرتبہ (لا الہ الا اللہ)پڑھا ، تو وہ اس کے لئے دوزخ سے نجات کا فدیہ ہوگا۔ أو &quo

کلیجی کھانا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے

کلیجی کھانا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے ایک موقر مفتی صاحب نے اپنے بیان میں دانت منھ کی صفائی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ : ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایسی چیزیں استعمال نہیں کرتے تھے جس میں بدبو ہو اگرچہ وہ حلال ہوں ، حلال ہونے کے باوجود جن چیزوں میں ہیک(بدبو)ہوتی ہے وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم استعمال نہیں کرتے تھے ، جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کلیجی نہیں کھایا کرتے تھے ، کلیجی خون سے بنی ہوئی چیز ہے ، اس میں ہیک ہوتی ہے ، حلال ہے کھاسکتے ہیں ، مگر ہمارے نبی نے نہیں کھائی ۔اھ مفتی صاحب نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے کلیجی نہ کھانے کی جو بات کہی ، اس کی وجہ سے لوگوں میں تشویش ہوئی ، بعض حضرات نے اس سلسلہ میں تحقیق دریافت کی ، لہذا میں نےکتب حدیث   اور حدیث کی شروحات وغیرہ کی طرف مراجعت کی ، تو اس نتیجہ پر پہنچا کہ  : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سےکلیجی تناول فرمانا متعدد روایاتسےثابت ہے ۔ تفصیل ملاحظہ فرمائیں : کلیجی کھانے کے سلسلہ میں جو روایات کتبِ حدیث میں وارد ہوئی ہیں ، ان میں کلیجی پر دلالت کرنے والے الفاظ تین طرح کے ہیں :   ۱