Posts

Showing posts from September, 2018

عید الاضحی میں کلیجی کھانے سے ابتدا کرنا

مدرسہ اسلامیہ کنز مرغوب ، پٹن سے مولوی عبدالرحمن پٹنی صاحب نے دریافت کیا کہ :  یہ تحریر آجکل وائرل ہو رہی ہے  کہ : سب سے پہلے کلیجی کہانا سنت ہے؛ نبی کریم کا معمول تھا کہ نماز عید الاضحی سے فارغ ہونے کے بعد اپنے دست مبارک سے قربانی کے جانور کو ذبح فرماتے اور کلیجی پکانے کا حکم دیتے، جب وہ تیار ہوجاتی تو اس سے تناول فرماتے ۔ قربانی کرنیوالے کے لئے سنت ہے کہ قربانی کے گوشت میں سے سب سے پہلے کلیجی کھائے کہ اس میں نبی پاک کے عمل سے مشابہت اور نیک شگون ہے؛ کیونکہ اہل جنت کو جنت میں سب سے پہلے اس مچھلی کی کلیجی کھلائی جائے گی جس پر زمین ٹھیری ہوئی ہے۔ (المدخل1/125) ۔ اس سلسلہ میں جب تحقیق کی گئی تو ایک حدیث میں کلیجی کے کھانے کا تذکرہ ملا ، وہ یہ ہے : عن بريدة بن الحصيب الأسلمي قال : كانَ رسولُ اللَّهِ صلَّى اللَّهُ عليْهِ وسلَّمَ إذا كانَ يومُ الفطرِ لم يخرُج حتَّى يأكلَ شيئًا ، وإذا كانَ الأضحى لم يأكُل حتَّى يرجِعَ ، وَكانَ إذا رجعَ أَكلَ من كبدِ أضحيَتِهِ ۔ الذهبي (٧٤٨ هـ)، المهذب ٣/١٢١٩   •   لم يتابع عليه   •   أخرجه أحمد (٢٢٩٨٤)، والدارمي (١٦٠٠) بنحوه، والبيهقي (