حضور کے زمانہ میں دوپہر کے کھانے کا وقت
مولوی زبیر صاحب گودھروی کا سوال ہے کہ : دوپہر کا کھانا ظہر کی نماز سے پہلے یا بعد میں کھانا چاہئے ؟ اس کے بارے میں احادیث میں کچھ وارد ہے ؟ بعض مبلغین حضرات معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ مسنون کیا ہے ۔ الجواب باسم ملہم الصواب : اس سلسلہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کی کوئی صریح روایت تو معلوم نہیں ہے ، البتہ بعض روایات میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا جو معمول منقول ہے ، اس سے یہ مترشح ہوتا ہے کہ وہ حضرات دوپہر کا کھانا اور قیلولہ دونوں ظہر کی نماز سے پہلے کرتے تھے ۔ مندرجہ ذیل روایات ملاحظہ فرمائیں : 1- حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی روایت ہے : قَالَ : مَا كُنَّا نَقِيلُ ، وَلَا نَتَغَدَّى فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بَعْدَ الْجُمُعَةِ. [ صحیح مسلم 859 جامع ترمذي525 ] یہ روایت بخاری شریف میں بھی ہے ، جس کا حاصل یہ ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں دوپہر کا کھانا اور قیلولہ جمعہ کے دن نماز کے بعد ہی کرتے تھے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ حضرات جمعہ کی نماز کے لئے اہتمام کے