میلاد النبی ﷺ پڑھنے کے مزعومہ فضائل کی تردید
میلاد النبی ﷺ پڑھنے کے مزعومہ فضائل کی تردید اور علامہ ابن حجر مکی رحمہ اللہ کی طرف سے اظہار براءت تعارف علمی خیانت کی ایک شکل یہ بھی ہے کہ: کوئی تحریر یا تصنیف کسی شخص کی جانب غلط منسوب کر دی جائے۔اپنے عقائد باطلہ کو فروغ دینے کے لئے اہل زیغ و ضلال قدیم زمانےسے یہ یہ ہتھکنڈا استعمال کرتے آئے ہیں۔ پچھلی صدی میں کسی نے ایسی ہی ایک حرکت کی۔مولد النبی پر انتہائی غیر مستند،موضوع واباطیل پر مشتمل کوئی مواد مرتب کر کے اس پر ٹائٹل لگا دیا: النعمۃ الكبرى على العالم فى مولد سيد ولد آدم اور مصنف کا نام لکھ دیا:حافظ ابن حجر ہیتمی مکی۔ یہ چیز اہل علم وحق کے لئے بڑی پریشانی و فکر کا باعث تھی۔اس سلسلہ میں مکرمنا ومحترمنا الحاج الشیخ طلحہ بلال احمد منیار سلمہ اللہ وعافاہ سے مراجعت کی گئی۔تو شیخ نے تفتیش کی،تحقیق کی۔اس کا جو رپورٹ آیا،وہ اس مضمون میں شیخ نے اپنے مخصوص انداز میں سپرد قلم فرمایا ہے۔شیخ اس پر ہم سب کی جانب سے تبریک وتحسین کے مستحق ہیں۔ فجزاکم اللہ خیرا وبارک فی علمہم وعملہم،ووفقہم للمزید،وایانا للاستفادة بعلومهم والعمل،ولخدمة دينه.الله...