Posts

قیامت کے دن علماء کی تکریم ومغفرت

تحقیق حال حدیث : " يبعث الله العباد يوم القيامة، ثم يميز العلماء، ثم يقول: يا معشر العلماء ، إني لم أضع علمي فيكم إلا لعلمي بكم ، ولم أضع علمي فيكم لأعذبكم ، انطلقوا فقد غفرت لكم... الحديث ذخیرۂ احادیث میں ۸ حضرات صحابہ کی روایات اس سلسلہ میں ملتی ہیں : 1) حضرت ابو موسی اشعری   2) حضرت  ثعلبہ بن الحکم   3) حضرت  ابن عباس   4) حضرت  ابو امامہ یا حضرت واثلہ بن الاسقع (راوی کے شک کے مطابق )    5) حضرت  ابو ہریرہ      6) حضرت  ابن عمر     7) حضرت  جابر  ابن عبد اللہ   8) حضرت ابن مسعود رضی اللہ   عنہم   اجمعین۔  اور دو تابعین سے موقوفا : 9) حضرت حسن بصری  سے موقوفا  علیہ     10)  ابو عمر حفص بن میسرہ صنعانی سے موقوفا علیہ ۔ حدیث أبي موسی الأشعري حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ التِّنِّيسِيُّ، حَدَّثَنَا صَدَق...

عاشوراء کے دن کی طرف منسوب انبیاء علیہم السلام کے واقعات کی حقیقت

ذخیرہ احادیث میں  ۵حضرات صحابہ کی روایات اس سلسلہ میں ملتی ہے : ۱۔ حضرت ابن عباس  ۲۔ حضرت ابوہریرہ  ۳۔ حضرت سعید الشامی  ۴۔ حضرت انس  ۵۔ حضرت علی رضی اللہ عنہم اجمعین ۔ اورتابعین میں سے : 6۔ حضرت قتادہ  ۷۔ حضرت وہب بن منبہ ۸۔حضرت زید العمی   رحمہم اللہ سے مرسل روایات منقول ہیں۔ ۞ ان روایات میں وقائع دو طرح کے ہیں : ۱۔ ایک وہ جن کا تعلق خداکی تخلیق سے ہے ، یعنی اللہ تعالی نے فلانی فلانی چیز عاشوراء کے دن پیدا کی ، جیسے زمین آسمان عرش کرسی لوح وقلم وغیرہ وغیرہ ، ان امور سے ابھی یہاں تعرض نہیں کیا جائے گا ، اگرچہ یہ امور ثابت نہیں ہیں ۔ ۲۔ دوسرے وہ واقعات جو انبیاء کرام علیہم السلام کی طرف منسوب ہیں ، وہ مختلف روایات جمع کرنے سے تقریبا  ۱۴  انبیاء علیہم السلام کی طرف منسوب کئے گئےہیں ، بعض انبیاء کی طرف متعدد باتیں منسوب کی گئیں ، جن کی یہ فہرست ہے : ۱۔ حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش ، اور اس دن ان کی توبہ قبول ہونا۔ ۲۔ حضرت نوح علیہ السلام کی نجات ، اور کشتی کا جودی پہاڑ پر جاکرٹھیرنا۔ ۳۔ حضرت ابراہیم...