من ترک سنتی لم ینل شفاعتی کی تحقیق
سوال : یہ ایک حدیث ہماری بعض فقہ واصول کی کتابوں میں ذکر کی جاتی ہے : " من ترک سنتی لم تنلہ شفاعتی " اس کی تحقیق مطلوب ہے ۔ الجواب : جی یہ حدیث مختلف الفاظ سے ہماری کتابوں میں سنن مؤکدہ کے ترک ، یا مکروہ تحریمی کے ارتکاب کے سلسلہ میں بطور وعید پیش کی جاتی ہے ، اگرچہ روایت کے الفاظ مطلق ہیں ، بہر حال : یہ الگ بحث ہے ، فی الحال تو روایت کے ثبوت کی بات ہے ۔ مجھے اس طرح کی وعید ( شفاعت سے محرومی ) پر مشتمل تین روایتیں ملی ہیں : پہلی روایت : جو شاید سب سے اقرب ہے : اس کی روایت خطیب بغدادی نے « تاریخ بغداد »میں کی ہے ، اور وہ یہ ہے : أَخْبَرَنَا الْقَاضِي أَبُو الْعَلاءِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَعْقُوبَ الْوَاسِطِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَرَجِ الْخَلالُ الْمُقْرِئُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ رَجَاءِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَدِمَ عَلَيْنَا لِلْحَجَّ سَنَةَ عَشْرَةَ وَثَلاثِ مِئَةٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْبَصْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُوَيْدُ