Posts

Showing posts from June, 2017

فجر کے بعد سونے کی ممانعت کی روایات

سوال : فجر کے بعد سونے سے مفلسی آتی ہے ، کیا یہ بات کسی حدیث سے ثابت ہے ؟  اگر ہے تو کیا پوری رات ذکر تلاوت میں مشغول رہنے کے بعد تھوڑی دیرسونے والے پربھی یہ حکم لا گو ہوگا؟ اورکیا صبح کے وقت سونا شرعا ناجائز ہے ؟  الجواب : دن کےاوقات میں سونا کئی طرح کا ہوتا ہے  ، اوقات کی بناء پر اس کاحکم بھی مختلف ہوگا: ۱۔ طلوع فجر کے بعد نماز فجر سے پہلے سونا۔ ۲۔ فجر کی نماز کے بعد طلوع آفتاب تک سونا۔ ۳۔ طلوع آفتاب کے بعد سے اشراق وچاشت کے اوقات میں قبیل ظہر تک سونا۔ ۴۔ ظہر کے وقت قیلولہ کرنا۔ ۵۔ ظہر وعصر کے درمیان سونا۔ ۶۔ عصر سے مغرب کے درمیان سونا۔ سائل کے سوال کا تعلق پہلی تین اقسام سے ہے ،بقیہ اقسام من باب الاحاطہ بالشیءوتتمۃ القسمہ ذکر کی گئی ہیں ،قصد یہ تھاکہ مذکورہ بالا تمام اقسام کی تفصیل عرض کروں ، مگرمضمون طویل ہوجائے گا ، اگرچہ فائدہ سے خالی نہیں ہوگا، لہذا مذکورہ سوال اور اختصار کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں پر صرف پہلی تین قسموں کے بارے میں وارد روایات ، ان کا حدیثی مرتبہ ،اور حکم ذکر کرنے پر اکتفا کرتاہوں،وباللہ العون ۔ ۱ ۔ طلوع فجر...