فقر وتنگدستی کے اسباب
ایک میسیج گردش کر رہا ہے جس میں ایک حدیث کے حوالہ سے یہ بتایا گیا ہے کہ : چند چیزوں کے ارتکاب سے گھروں میں فقروتنگدستی آتی ہے ، معلوم کرنا تھا کہ آیا یہ حدیث صحیح ہے ، اور کیا یہ باتیں حدیث سے ثابت ہیں ؟ الجواب باسم ملہم الصواب : ان باتوں میں سے چند چیزوں کا تذکرہ حدیث کی کتابوں میں ملتا ہے ، جیسا کہ آئندہ باحوالہ عرض کیا جائے گا ،البتہ یہ باتیں جس ترتیب سے یکجا طور پر ذکر کی جاتی ہیں ، تو ان کا اصل مصدر تو کتب روافض ہیں ، وہاں پر ان باتوں کو حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی طرف نسبت کر کے بیان کیا جاتا ہے ، مجلسی رافضی نے ( بحار الأنوار ) میں کتاب النوادر میں ، ابو جعفر ابن بابویہ قمی رافضی کی کتاب ( الخصال ) کے حوالہ سے یہ روایت ذکر کی ہے : الخصال : عن محمد بن علي ماجيلويه ، عن عمه محمد بن أبي القاسم ، عن محمد بن علي القرشي الكوفي ، عن محمد بن زياد البصري ،عن عبدالله بن عبدالرحمن المدائني ،عن ثابت بن أبي صفية الثمالي ، عن ثور بن سعيد ، عن أبيه سعيد بن علاقة قال : سمعت أمير المؤمنين عليه السلام يقول : ترك نسج العنكبوت في البيوت يورث الفقر ، والبول في الحمام يورث