پانی پینے کی ویڈیو کے بارے میں میری رائے
ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے ، جس میں ایک سائنس دان نے پانی پینے کا ایک انوکھا طریقہ لوگوں کو بتاکر ، اس کی نسبت حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کی ہے ، اور اس کو پینے کا مسنون طریقہ بتایا ہے ، بہت سوں نے اس کی تحقیق طلب کی ہے ، تو عرض ہے کہ : اس ویڈیو میں سنت کے حوالے سے موصوف سائنس دان نے مندرجہ ذیل باتیں ذکر کی ہیں : 1- سیدھے ہاتھ سے پینا 2- بیٹھ کر پینا 3- بسم اللہ پڑھنا 4- تین سانس میں پینا 5- برتن میں سانس نہ لینا آخر الذکر سنت پر انہوں نے عرض کیا کہ : حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پینے کے برتن میں سانس لینے سے منع فرمایا ، اس کا معنی ہے کے سانس روک کر پیا جائے ، مگر کیا ہم میں سے کسی نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پانی پینے کے دوران سانس کیسے روکا جاتا ہے ؟ ہم میں سے کوئی سانس نہیں روکتا ، اس لئے بیمار ہیں ۔ پھر کہا : ابھی دیکھیے میں پانی کو کیسے پیتا ہوں ، میں پانی کو تین سانس میں پیوں گا ۔ پھر عملی طریقہ سمجھانے کے لئے انہوں نے گلاس منھ سے لگاکر پینا شروع کیا ، تقریبا 25 سیکنڈ تک سانس روکے ہوئے ایک مقدار پیتے رہے ، یہاں تک کہ سانس چڑھ گیا ، اس پر