کپڑے پہننے میں قمیص مقدم ہے یا تہبند
کپڑے پہننے میں قمیص مقدم ہے یا تہبند
ایک مفتی صاحب نے یہ سوال
کیا کہ : کپڑے پہننے اورتبدیل کرنے میں کرتا اور تہبند میں کوئی تقدیم و تاخیر
مسنون ہے ؟
میں نے شروع میں یہ جواب
دیا کہ ( تقدیم الاہم فالاہم ) کے قاعدہ سے تہبند پہننا مقدم ہے ، چونکہ ستر عورہ اہم ہے ۔
لیکن بعد میں طبرانی کی
"المعجم الكبير"( 843/22 ) کی ایک روایت مل گئی جس میں تہبند سے پہلے قمیص
کرتا پہننا انبیاء علیہم السلام کے لباس پہننے کا طریقہ بتایا گیا ہے ۔
مذکورہ روایت سند کے ساتھ
یہ ہے :
حدثنا أحمد
بن عبد الوهاب بن نَجدة ، وأبو
زيد الحَوطيان ، قالا : ثنا علي
بن عياش الحِمصي ، ح وحدثنا أحمد
بن المعلَّى الدمشقي ، قال : ثنا هشام
بن عمار ، قالا : ثنا معاوية
بن يحيى الأطرابلسي ، عن معاوية
بن سعيد التُّجيبي ، عن يزيد
بن أبي حبيب ، قال :
حدثني أبو الخير
مَرثَد بن عبد الله اليَزني ، عن أبي
رُهْم السَّمَعي ، قال : قال
رسول الله صلى الله عليه وسلم :
" إن من أسرق
السُّرَّاق من يسرق لسان الأمير ، وإن من أعظم
الخطايا من اقتطع مال امرئ مسلم بغير حق ، وإن
من الحسنات عيادةَ المريض ، وإن من
تمام عيادته أن تضع يدك عليه وتسأله كيف هو ، وإن من أفضل الشفاعات أن تشفع بين
اثنين في نكاح حتى تجمع بينهما ، وإن من لبسة الأنبياء القميصَ قبل السراويل ، وإن
مما يستجاب به عند الدعاء العُطاس " .
اس روایت کی سند میں معاویہ بن
یحیی میں کلام ہے ، مگر ابن معین ابو حاتم اور ابو زرعہ وغیرہ نے اس کی توثیق کی ہے
۔ اسی طرح ابو رہم میں اختلاف ہے کہ یہ احزاب بن اسیدسمَعی تابعی ہیں ، یا اس نام کے کوئی اور
صحابی ہیں ۔ اگر احزاب بن اَسید تابعی ہیں تو یہ روایت مرسل ہوگی ، لیکن حافظ ابن
حجر عسقلانی کا (الاصابہ۷/۱۲۰) میں رجحان یہ ہےکہ ابو رہم صحابی ہیں ، اور اس پر حافظ نے
چند شواہد بھی پیش کئے ہیں ، لہذا سند متصل ہوگی ۔
علامہ مناوی اس حدیث کی
تشریح میں فرماتے ہیں :
(وإن من لبسة الأنبياء) بكسر اللام وضمها أي مما يلبسونه ويرضون
لبسه (القميصَ قبل السراويل) يعني يهتمون بتحصيله ولبسه قبله ، لأنه يستر جميع
البدن ، فهو أهم مما يستر أسفله فقط . وفيه أن السراويل من لباس الأنبياء . [فيض
القدير 2/532]
حدیث پر عمل کی دو صورتیں سمجھ میں آتی ہیں :
1- جب جسم برہنہ ہو ، اور کپڑے پہننے کے وقت وہاں کسی کی نظر پڑنے
کا خدشہ نہ ہو ۔
2- جب پرانے کپڑے اتار کر نئے پہننے کا ارادہ ہو (تبدیل لباس) تو
اس وقت قمیص کرتہ پہلے پہنے ۔
ان کان صوابا فمن اللہ ، واللہ
اعلم وعلمہ اتم واحکم
بعض روایتوں میں تہبند بیٹھ کر پہننے کی فضیلت یہ بتائی گئی کہ اس سے پہلو کا درد نہیں ہوتا ۔ یہ بات
مجھے روافض کی بعض کتابوں میں ملی ، ہماری کتابوں میں اس سلسلہ میں کوئی بات کسی
کے علم میں ہو تو مستفیض فرمائیں ۔
رقمہ العاجز :محمد طلحہ بلال احمد منیار
31/10/2017
Comments
Post a Comment