عاشوراء کے دن کی طرف منسوب انبیاء علیہم السلام کے واقعات کی حقیقت
ذخیرہ احادیث میں ۵حضرات صحابہ کی روایات اس سلسلہ میں ملتی ہے : ۱۔ حضرت ابن عباس ۲۔ حضرت ابوہریرہ ۳۔ حضرت سعید الشامی ۴۔ حضرت انس ۵۔ حضرت علی رضی اللہ عنہم اجمعین ۔ اورتابعین میں سے : 6۔ حضرت قتادہ ۷۔ حضرت وہب بن منبہ ۸۔حضرت زید العمی رحمہم اللہ سے مرسل روایات منقول ہیں۔ ۞ ان روایات میں وقائع دو طرح کے ہیں : ۱۔ ایک وہ جن کا تعلق خداکی تخلیق سے ہے ، یعنی اللہ تعالی نے فلانی فلانی چیز عاشوراء کے دن پیدا کی ، جیسے زمین آسمان عرش کرسی لوح وقلم وغیرہ وغیرہ ، ان امور سے ابھی یہاں تعرض نہیں کیا جائے گا ، اگرچہ یہ امور ثابت نہیں ہیں ۔ ۲۔ دوسرے وہ واقعات جو انبیاء کرام علیہم السلام کی طرف منسوب ہیں ، وہ مختلف روایات جمع کرنے سے تقریبا ۱۴ انبیاء علیہم السلام کی طرف منسوب کئے گئےہیں ، بعض انبیاء کی طرف متعدد باتیں منسوب کی گئیں ، جن کی یہ فہرست ہے : ۱۔ حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش ، اور اس دن ان کی توبہ قبول ہونا۔ ۲۔ حضرت نوح علیہ السلام کی نجات ، اور کشتی کا جودی پہاڑ پر جاکرٹھیرنا۔ ۳۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیدائش، اور آگ سے نجات۔ ۴۔ حضرت اسم