ختم قرآن کی دعا
ختم قرآن کی دعا ختم قرآن مجید کے وقت دعاؤں کا قبول ہونا متعدد روایات سے منقول ہے ، البتہ اس سلسلہ میں کوئی متعین دعا کے الفاظ حضور نبی کریم ﷺ سے ثابت نہیں ہیں ، لیکن بعض دعاؤں کی کتابوں میں دو دعائیں حضور ﷺ کی طرف منسوب ہیں ، اور یہ دونوں دعائیں ہمارے یہاں کے مطبوعہ قرآن شریف کے اخیر میں لکھی ہوئی ہوتی ہیں ،اور دعاؤں میں ان کے پڑھنے کا اہتمام اسی وجہ سے کیا جاتا ہے ۔ ان دونوں کی تخریج وتحقیق ملاحظہ فرمائیں : پہلی دعا : ( اللهمَّ آنِسْ وَحْشَتِي فِي قَبْرِي). تخریج : 136 – قال الحاكم النیسابور ي في "تأريخه" : أخبرنا يحيى العنبري ،أخبرنا أحمد بن الخليل البستي ،حدثنا الليث بن محمد ،حدثنا أحمد بن عبد الله بن خالد ،حدثنا الوليد بن مسلم ،عن سالم الخياط ،عن الحسن ،عن أبي أمامة قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: (إذا ختم أحدكم فليقل: اللهم آنس وحشتي في قبري) . أورده السيوطي في " الزيادات على الموضوعات " (1/ 124) وقال: أحمد بن عبد الله بن خالد هو الجويبارى أحد المشهورين بوضع الحديث. و رواه الديلمي في مسند الفردوس [كما في زهر الفردوس