من باع نخلا بعد التعبير کی تصحیح
لغات
الحديث ( 2 )
(افاضات
امیری علی الترمذی) میں ایک جگہ یہ حدیث مذکور ہے :
عن
النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال : " من باع نخلا بعد التعبیر
..." کذا فیہ ؟!
اقول
: اس میں دو غلطیاں ہیں ، ایک تو یہ لفظ علی الصواب ( التأبیر ) ہے ھمزہ سے ، تأبیر
کے معنی ہیں :درختوں کو قلم لگانا ، گابھا دینا ، تلقیح کرنا ، یعنی نر کھجور کے
درخت کی ٹہنی یا شگوفہ کو ، مادہ درخت میں ملانا ۔ اس کو"تعبیر" عین سےلکھنا غلط ہے ۔
دوسری
بات یہ ہے کہ صحیح وثابت روایات میں حدیث کے الفاظ : " من
باع نخلا بعد أن تؤبَّـر " بعدیت کا صرف ذکر
ہے ، تابیر سے قبل کے الفاظ ایک ضعیف وشاذ روایت میں وارد ہیں جو ثابت نہیں ہے ،
اسی لئے حنفیہ اس سے استدلال نہیں کرتے ، اور ان کے نزدیک قبل و بعد دونوں کا حکم
ایک ہے ، اور "تابیر" سے پھل کے ظہور کا معنی مراد لیتے ہیں ۔ جبکہ شوافع وغیرہ ( بعد
أن تؤبر ) کو قید احترازی قرار دیتے ہیں ، اور اس
کے مفہوم مخالف سے استدلال کرتے ہوئے قبل وبعد کے حکم میں فرق کرتے ہیں ، لہذا اگر
روایت ثابت ہوتی تو اختلاف کا مطلب ہی نہیں تھا ۔ واللہ اعلم
کتبہ العاجز محمد طلحہ بلال احمد منیار
4/9/2018
Best online slots in USA - JTM Hub
ReplyDeleteThe best 세종특별자치 출장샵 slot machines in the US. Play all of your favorite online slots for 서산 출장마사지 fun on 논산 출장샵 the go. 충주 출장마사지 Play our demo slots at 안양 출장샵 JTM Casino today.