واذہب حزن قلبی والا درود شریف
واذہب حزن قلبی والا درود شریف
سوال : کیا اس صیغہ سے
کوئی درود احادیث کی کتب میں مخصوص فضیلت کے ساتھ وارد ہے (اللهم
صلِّ على سيدنا محمَّد ، اللهم صلِّ عليه وسلِّم وأذهِبْ حُزنَ قلبي في الدنيا
والآخرة ) .
جواب :
درود شریف کا یہ صیغہ
احادیث کی کتابوں میں مجھے نہیں ملا ، ہاں یہ شیخ علی بن محمد حبشی حضرمی متوفی سنہ
1333 ھ کی طرف منسوب ہے ۔ اسی طرح اس کی مخصوص تعداد کے مطابق پڑھنے پر جو فضیلت ذکر کی جاتی ہے اس کا بھی
ثبوت احادیث سے ممکن نہیں ہے ۔ البتہ شیخ موصوف کے مجربات کی قبیل سے ہوسکتا ہے ،
پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، انتہی باختصار ۔
رقمہ العاجز : محمد طلحہ بلال احمد منیار
24/10/2017
Comments
Post a Comment