حب وطن کی ایک روایت کی تحقیق
حب وطن کی ایک روایت کی تحقیق ایک ویڈیو کلپ دیکھی ، جس میں ایک مدرسہ کے ذمہ دار نے مسلمانوں کو اپنے وطن ہندوستان سے وفاداری کرنے اور اس سے محبت کرنے کی تاکیدکے سلسلہ میں ایک حدیث اس طرح بیان کی: ( احفظوا أرضکم فإنها أمكم ) اور ترجمہ یوں کیا کہ: اپنی زمین کی حفاظت کرو اس لئے کہ وہ تمہاری ماں ہے ۔ مگر ذمہ دار موصوف نے حدیث کے جو الفاظ بیان کئے وہ درست نہیں ہیں ،اور تشریح بھی صحیح نہیں کی ، در حقیقت مذکورہ حدیث کا زمین ووطن کی حفاظت سے دور دور کوئی تعلق نہیں ہے ۔ صحیح الفاظ اور تشریح ملاحظہ فرمائیں : أخرج الطبراني في (المعجم الكبير5/رقم 4596) ومن طريقه أبو نعيم في (معرفة الصحابة) برقم 2766 قال : حدثنا يحيى بن أَيُّوبَ الْعَلَّافُ الْمِصْرِيُّ ، ثنا سَعِيدُ ابن أبي مَرْيَمَ ، ثنا ابن لَهِيعَةَ ، حدثني الْحَارِثُ بن يَزِيدَ ، أَنَّهُ سمع رَبِيعَةَ الْجُرَشِيَّ يقول : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم قال : (اسْتَقِيمُوا وَنِعِمَّا إِنِ اسْتَقَمْتُمْ ، وحَافِظُوا على الْوُضُوءِ ، فإن خَيْرَ عَمَلِكُمُ الصَّلاةُ ، وتَحَفَّظوا مِنَ الأَرْضِ فَإِن...