کوڑا کرکٹ پھینکنے والی عورت کا قصہ


سوال ۔۔۔ اجیبوا توجروا

واعظین اور خطباء سے بیانات میں سنا گیا کہ " نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک عورت کوڑا کرکٹ پھینکتی تھی، ایک دن اس نے کوڑا نہ پھینکا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے گھر تشریف لے گئے اس کے گھر کو صاف کیا ، پانی بھرا وغیرہ وغیرہ .... تو وہ عورت آپ کے حسن اخلاق و کردار دیکھ کر مسلمان ہوگئی۔
اس واقعہ کی تحقیق مطلوب ہے۔۔۔ یہ واقعہ حدیث کی کسی کتاب میں ہے یا صرف سنی سنائی بات ہے؟؟؟

الجواب باسم ملهم الصواب :
یہ بالکل بے اصل اور من گھڑت روایت ہے، ہمارے علم کے مطابق حدیث کی کسی کتاب میں بھی اس کی کوئی سند موجود نہیں ہے۔ یہ قصہ گو حضرات کی گھڑی ہوئی کہانیاں ہیں ۔۔۔
ایسے قصوں کے بیان کرنے سے اور اس کی نسبت نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنے سے بچنا لازمی اور ضروری ہے ۔۔

                           از مولانا سعید صاحب 

Comments

Popular posts from this blog

جنت میں جانے والے جانور

اللہ تعالی کی رضا اور ناراضگی کی نشانیاں

جزی اللہ محمدا عنا ما ھو اھلہ کی فضیلت